subscribe us on youtube
/c/pakinfotube
join us on facebook
https://www.facebook.com/adminPakinfotube/https://pakinfotube.webs.com
join us on
https://twitter.com/pakinfotubehttps://plus.google.com/+ PakInfoTube
سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے عمران خان اور جہانگیر ترین نااہلی کیس کا فیصلہ آج دوپہر دو بجے سنایا جائے گا ، کراچی میں مصروفیات کے باعث کپتان اپنے کیس کا فیصلہ سننے نہیں جائیں گے جبکہ جہانگیر خان ترین کی جانب سے بھی ان کے وکیل عدالت میں پیش ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کی جانب سے کاز لسٹ جاری کر دی گئی جس کے مطابق فیصلہ کل دوپہر دو بجے سنایا جائے گا ۔واضح رہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے سابق ممبر قومی اسمبلی محمد حنیف عباسی کی جانب سے عمران خان اور جہانگیر خان ترین کی نا اہلی کے لئے عدالت عظمیٰ عدالت میں دو درخواستیں جمع کروا ئیں گئیں تھیں۔حنیف عباسی نے درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ عمران خان اور جہانگیر ترین نے اپنے کا غذات نامزدگی میں سچ نہیں بولا ہے ،اس لیے انہیں نااہل قرار دیا جائے جبکہ عمران خان نے الیکشن کمیشن میں جو بیان حلفی جمع کروایاہے وہ بھی جھوٹا ہے۔گزشتہ ماہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور جہانگیر ترین کی نااہلی سے متعلق حنیف عباسی کی درخواست پر سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کی سربراہی میں 3رکنی بینچ نے دلائل مکمل ہونے کے بعد 14نومبر کو فیصلہ محفوظ کر لیا تھا جو کہ آج (جمعہ )دوپہر 2 بجے کے قریب سنایا جائے گا ۔
-~-~~-~~~-~~-~-
Please watch: "سال 2018 میں دنیا کے 15 امیر ترین ممالک کی فہرست کونسا اسلامی ملک پہلے نمبر پر ہے حیران کن معلومات"
/watch/YyrKIm8wMN8wK
-~-~~-~~~-~~-~-